کراچی: 09 اکتوبر 2024، کاروباری اور صنعتی برادری کی بہتر خدمت کے لیے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کی انتظامیہ نے اپنے تمام محکموں کو ماضی کی طرز پر آدھے دن کے شیڈول کے بجائے ہر جمعہ پورے دن کے لیے مکمل طور پر فعال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کے سی سی آئی کے اراکین اب جمعہ کو مختلف سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، کیونکہ اٹیسٹیشن ڈیپارمنٹ کے علاوہ تمام محکمے دفتری اوقات کے مطابق صبح 9:30 بجے سے شام6:00 بجے تک خدمات پیش کرتے رہیں گے۔ پیر سے جمعرات اور ہفتہ دوپہر 1:15بجے سے لے کر2:00بجے تک کھانے کا وقفہ ہوگا جبکہ جمعہ کو دوپہر کے کھانے و نماز کے اوقات 12:45 سے 2:30بجے تک ہوں گے۔جہاں تک محکمہ اٹیسٹیشن کا تعلق ہے، یہ پورا ہفتہ صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک اپنا کام جاری رکھے گا اوردوپہر 1:30 بجے سے2:00 بجے تک 30 منٹ کا کھانے کا وقفہ ہوگا جبکہ جمعہ کے کھانے کے وقفے کے اوقات وہی رہیں گے جو دیگر تمام ڈیپارٹمنٹس کے لئے طے کئے گئے ہیں۔
کے سی سی آئی کو جمعہ کے روزفعال رکھنے کا فیصلہ عہدیداروں نے تاجر برادری کے ممبران کی جانب سے متعدد سفارشات کی روشنی میں کیاجو مسلسل جمعہ کوپورا دن کے سی سی آئی کو آپریشنل رکھنے کا مشورہ دے رہے تھے تاکہ ویزا سفارشات کے خطوط کے اجراء سمیت مختلف خدمات،اٹیسٹیشن کی سہولیات، اور دیگر تمام رکنیت اور سیکرٹریٹ سے متعلق خدمات کے سی سی آئی کے اراکین کو جمعے کو دن بھر میسر ہوں۔
ٹیگزindustry Karachi KCCI Pakistan
Check Also
ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا
کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …
ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان
کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …
ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل
اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …
حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک
کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …