کراچی10, اکتوبر 2024: سندھ حکومت نے کاشتکاروں کو دھان کی فصل کی مناسب قیمت نہ ملنے کا نوٹس لے لیا ہے. ترجمان محکمہ زراعت سندھ کے مطابق کاشتکاروں کو دھان کی فصل کی مناسب قیمت نہ ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کلکٹرز کے اختیارات استعمال کرنے کا حکم دےدیا ہے۔
کمشنرز اور ڈی سیز ضروری اشیاء کی قیمتیں مقرر کریں اور کسانوں کو دہان کی مناسب قیمت نہ دینے والے ملز مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے، کمشنر اور ڈی سیز دھان کی فصل کی قیمتوں کو مستحکم کریں. ترجمان محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ سندھ کے کسانوں کو منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے استحصال سے بچانے کے لیے فوری کاروائی کی جائیگی.