جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
KPC

کراچی پریس کلب جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا جبری برطرفیوں پراظہار تشویش

کراچی, 10 اکتوبر 2024: کراچی پریس کلب کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے روزنامہ 92 سے بڑے پیمانے پر ہونے والی ڈاؤن سائزنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور صحافیوں کی برطرفی کی شدید مذمت کی۔ جمعرات کو کراچی پریس کلب میں صدر سعید سربازی کی صدارت میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کنوینئر جوائنٹ ایکشن کمیٹی سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے روزنامہ 92 سے صحافیوں کی برطرفی پر بریفنگ دی۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے دستور اے ایچ خانزادہ، وائس پریذیڈنٹ پی ایف یو جے سعید جان بلوچ ، صدر کے یو جے طاہر حسن خان ، صدر کے یو جے دستور حامد الرحمن ، جنرل سیکریٹری کے یو جے دستور سید نبیل اختر ، سیکریٹری کے یو جے لیاقت کاشمیری، صدر پیپ محمد جمیل اور جوائنٹ سیکریٹری کراچی پریس کلب محمد منصف نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہروزنامہ 92 سے جبری برطرف کئے گئے صحافیوں کا مسئلہ اے پی این ایس اور سی پی این اے کے سامنے بھر پور انداز میں رکھا جائے گا اور اس سلسلے میں خطوط لکھے جائیں گے کہ اے پی این ایس اور سی پی این اے صحافیوں کی برطرفیوں کے خلاف اپنا فعال کردار ادا کرے۔ اجلاس میں دیگر اخبارات میں تنخواہوں کی تاخیر اور جبری برطرفیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں ایکشن پلان طے کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اخبار مالکان وفاقی و صوبائی حکومتوں سے اربوں روپے کی مراعات لیتے ہیں لیکن میڈیا اداروں سے صحافیوں کو برطرف کر رہے ہیں ، اجلاس نے حکومتوں اور نجی کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاؤن سائزنگ کرنے والے میڈیا اداروں کو اشتہارات دینا بند کریں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ برطرف ہونے والے تمام صحافیوں کو مکمل لیگل ایڈ فراہم کی جائے گی۔

About Eisha

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے