جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین

ناصر شاہ کی زیر صدارت تجدید انرجی کے حوالے سے کمپنیز کی جانب سے اجلاس

کراچی,14 اکتوبر 2024: وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ قابل تجدید انرجی کے حوالے سے ضلع ٹھٹہ میں کام کرنے والی تمام کمپنیز کی جانب سے سی ایس آر کے حوالے سے مقامی عوام کی فلاح بہبود کیلئے اقدامات میں بہتری لانے کے سلسلے میں سندھ حکومت، منتخب نمائندوں، محکمہ توانائی اور کمپنیز کے نمائندوں پر مشتمل ایک فاؤنڈیشن قائم کی جائیگی تاکہ مشترکہ طور پر مزید موثر اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج محکمہ توانائی سندھ کے دفتر میں قابل تجدید انرجی کے حوالے سے کام کرنے والی کمپنیز کی سی ایس آر کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اعلیٰ طحی اجلاس کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر وزیر جیل خانہ جات، ورکس اینڈ سروسز علی حسن زردار، وزیر اوقاف مذہبی امور، زکواۃ اینڈ عشر ریاض حسین شاہ شیرازی، ممبر قومی اسمبلی صادق علی میمن، ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سکندر شورو، سیکریٹری توانائی مصدق احمد خان، پروجیکٹ ڈائریکٹر متبادل توانائی محفوظ احمد قاضی اور قابل تجدید انرجی کے حوالے سے ضلع ٹھٹہ میں کام کرنے والی کمپنیز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں صوبائی وزراء اور منتخب نمائندوں نے سی ایس آر کے حوالے سے اپنی تجاویز اور تحفظات سے آگاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ کمپنیز کی جانب سے سی ایس آر کے حوالے سے اقدامات کا ہمیں پتہ نہیں چلتا اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام متعلقین پر مشتمل ایک پلیٹ کے تحت تمام اقدامات کئے جائیں تاکہ مقامی افراد کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ صوبائی وزراء علی حسن زردر، ریاض حسین شاہ شیرازی، ٹھٹہ کے منتخب نمائندوں صادق علی میمن، ڈاکٹر سکندر شورو نے کہا کہ کمپنیز کے نمائندے اپنے متعلقہ منتخب نمائندوں سے رابطے میں رہیں اور کسی بھی مشکل کی صورت میں ہر ممکناً مدد کی جائیگی۔

انھوں نے کہاکہ پروجیکٹ کیلئے ضلع ٹھٹہ میں ہزاروں ایکڑ زمین دی گئی اور اسکی رائلٹی، روزگار وغیرہ پر مقامی افراد کا حق ہے۔ وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ باہمی رابطے اور مشترکہ حکمت عملی کیلئے تمام متعلقین پر مشتمل ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا جائے اس طرح قریبی باہمی روابط رکھا جائے۔ انھوں نے کہا کہ کمپنیز کے مسائل اور مشکلات وفاقی اور صوبائی سطح پر حل کئے جائیں۔

صدر آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تمام حالات سے اچھی طرح واقف ہیں اور مسائل کے حل کیلئے کوشاں بھی رہتے ہیں۔ کمپنیز کو درپیش نیپرا اور دیگر حوالے سے بھی مسائل کو روکا جائے گا۔ مشترکہ مشاورت سے سی ایس آر کے ذریعے اسکول اور اسپتالوں کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا۔ پینے کے پانی اور روزگار کے مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔

غریب مقامی افراد کے علاج و معالجے کی سہولیات بہتر بنائی جائیں گی۔ صوبائی وزراء اور منتخب نمائندوں نے وزیر توانائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم شکر گذار ہیں کہ ہمیں عرصے بعد ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا جس کے ذریعے ہم عوام کی سی ایس آر کے ذریعے بہتر انداز میں خدمت کرسکتے ہیں۔ کمپنیز کے نمائندوں نے بھی ناصر شاہ کا شکریہ ادا کیاکہ امید ہے کہ ہمیں درپیش مسائل اب حل ہونگے اور حکومت کا بھرپور تعاون بھی حاصل ہوگا۔

About Eisha

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے