جمعرات , جنوری 9 2025
تازہ ترین
Bank Alfalah

بینک الفلاح کا منافع میں 23.5فیصد اضافہ کا اعلان

کراچی، 17 اکتوبر 2024: بینک الفلاح کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 17اکتوبر کو منعقدہ اپنے اجلاس میں 30ستمبر،2024کو ختم ہونے والی 9ماہ کی مدت کےلئے بینک کے مالی نتائج کی منظوری دی۔

بینک الفلاح کا بعدازٹیکس منافع گزشہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23.5فیصد اضافہ کے ساتھ 33.643بلین روپے رہا جبکہ فی حصص آمدن 21.33روپے رہی۔ بینک کا قبل ازٹیکس منافع 66.482بلین روپے رہا۔ جسے خالص انٹریسٹ انکم اور کم ترین پرووژن کی وجہ سے نان فنڈڈ انکم میں 76.4فیصد کی نمو منافع میں اضافہ کی وجہ بنی۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز 30ستمبر،2024کو ختم ہونے والی سہ ماہی کےلئے 2روپے فی حصص (20فیصد) کے عبوری نقد منافع منقسمہ کااعلان کیا جبکہ سال کےلئے مجموعی طورپر عبوری نقد منافع منقسمہ 6روپے فی حصص (60فیصد) ہوگیا۔

بینک کے 30ستمبر ،2024تک ڈیپازٹس 2.136ٹریلین روپے رہے جو سال بہ سال کی بنیادپر 17.3فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ سی اے اور سی اے ایس اے کا تناسب بلترتیب40.1فیصد اور72.4فیصد رہا۔ ایڈوانسز کی مد میں مجموعی رقم 903.913بلین روپے رہی جبکہ 30ستمبر2023کے اختتام پر 5.4فیصد کے مقابلے میں انفکیشن ریشو بہتر ہوکر 4.6فیصد رہا۔

بینک الفلاح نے 30ستمبر،2024تک 19.04فیصد کے کیپیٹل ایڈووکیسی ریشو کے ساتھ مضبوط کیپٹل بیس کو برقراررکھا جو ریگولیٹری تقاضوں سے زیادہ ہے۔

About Eisha

Check Also

Sialkot

وفاقی وزراء کی برآمدات کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی

سیالکوٹ، 19 دسمبر 2024: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وزیر دفاع خواجہ محمد …

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے