کراچی: بزنس مین گروپ(بی ایم جی) نے کراچی چیمبر کے سالانہ انتخابات برائے 2023 میں کامیابی حاصل کر لی جس میں بی ایم جی کے تمام 15 امیدواروں نے 43485 ووٹ حاصل کیے جبکہ واحد حریف جو ایک نشست کے لیے لڑ رہا تھا صرف 315 ووٹ لے سکا۔اعلامیہ کے مطابق کراچی چیمبر نے اس سال کے انتخابات میں تاریخ رقم کردی کیونکہ پہلی بار کے سی سی آئی نے روایتی ووٹنگ کی سہولت کے علاوہ الیکٹرانک ووٹنگ بھی متعارف کرائی جسے کے سی سی آئی کے ممبران نے بہت سراہا جنہوں نے ای ووٹنگ کو زیادہ آسان اور تیز تر پایا۔ ای ووٹنگ کی سہولت کو زبردست پذیرائی ملی کیونکہ 38285 ووٹ ای ووٹنگ کے ذریعے ڈالے گئے جبکہ باقی 5505 ووٹ مینوئل ووٹنگ کے ذریعے ڈالے گئے۔
انتخابات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ممبران میاں ابرار احمد، آغا شہاب احمد خان اور عبدالناصر رنگون والا نے بتایا کہ تنویر باری نے سب سے زیادہ 2917 ووٹ حاصل کیے۔اسی طرح محمد اقبال خمیسانی نے 2911 ووٹ،عامر اقبال نوی والا 2911 ووٹ اور شعیب سلطان 2911 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ابراہیم مصطفیٰ احمد شمسی 2909 ووٹ،محمد فاروق زاہد 2906 ووٹ،وارث ضیاء 2904 ووٹ،احمد عظیم علوی 2903 ووٹ،سہیل شمیم فرپو 2902 ووٹ،محمد اسلم ناتھانی 2898 ووٹ،عاطف طارق 2898 ووٹ،چوہدری عامر عبداللہ 2897 ووٹ،محمد شعیب 2890 ووٹ،اسلم پکالی 2870 ووٹ اور شیخ وقاص انجم نے 2858 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل عبدالرؤف صرف 315 ووٹ حاصل کر پائے۔
اس موقع پر چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا، وائس چیئرمین بی ایم جی ہارون فاروقی، انجم نثار، جاوید بلوانی، جنرل سیکرٹری اے کیو خلیل اور صدر کے سی سی آئی محمد طارق یوسف نے منتخب منیجنگ کمیٹی ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کراچی کی تاجر و صنعتکار برادری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نیبی ایم جی پر بھرپور حمایت اور اعتماد کا اظہار کیا۔بی ایم جی لیڈرشپ نے انڈسٹریل ٹاؤن ایسوسی ایشنز، ٹریڈ ایسوسی ایشنز اور شہر بھر کی کمرشل مارکیٹس کی جانب سے بی ایم جی کی مکمل حمایت پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بی ایم جی کے نومنتخب نمائندے تاجرو صنعتکار برادری کے مسائل پر توجہ دے کر انہیں حل کرنے اور بی ایم جی کے پبلک سروس کے اولین مقصد کو شعار بنا کر اسے مزید پروان چڑھانے کی بھرپور کوششیں کریں گے جو بی ایم جی کا نصب العین ہے۔
چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا نے کہا کہ بفضل تعالیٰ بی ایم جی کے امیدوار 1998 سے اب تک ایک بھی سیٹ ہارے بغیر ہر سال تمام انتخابات جیت رہے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر انتخابات بی ایم جی امیدواروں نے بلامقابلہ جیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لگاتار 26 سال کی کامیابی بزنس مین گروپ کی عوامی خدمت کا اعتراف ہے جو اس بات کی بھی گواہی دیتا ہے کہ تاجرو صنعتکار برادری کی بھاری اکثریت بی ایم جی کی پالیسیوں کی تائید کرتی ہے کیونکہ وہ پوری طرح سمجھتے ہیں اور پختہ یقین رکھتے ہیں کہ بی ایم جی والے پورے خلوص اور لگن کے ساتھ ان کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔ہمیں مزید ووٹوں کی توقع تھی لیکن بدقسمتی سے شاہین کمپلیکس میں دھرنے کی وجہ سے تقریباً 1000 سے 1500 ووٹرز پنڈال تک نہیں پہنچ سکے جس سے پورے علاقے میں شدید ٹریفک جام ہوگیا تھا۔کے سی سی آئی کے بہت سے ووٹرز جو ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے تھے اپنی گاڑیوں سے نکل کر کیسی سی آئی کی عمارت کی طرف چل پڑے کیونکہ وہ اپنا ووٹ ڈال کر بی ایم جی کو سپورٹ کرنے کے خواہشمند تھے۔
انہوں نے تمام بی ایم جی اینز کی سخت محنت کو بھی سراہا جنہوں نے کے سی سی آئی ممبران کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو بی ایم جی امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لیے راغب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کے سی سی آئی کے سالانہ انتخابات کو بلاکسی تنازع شاندار انداز میں منعقد کرنے پر کے سی سی آئی کے سیکرٹری جنرل اور عملے کی بھی تعریف کی جس کو ووٹرز نے بھی بڑے پیمانے پر تسلیم کیا۔
ٹیگزBMG Election Election 2023 KCCI
Check Also
وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ
اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …
ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا
کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …
ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان
کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …
ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل
اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …