کوئٹہ ، 29 ستمبر 2023: بلوچستان کے علاقے مستونگ میں میلاد النبی ﷺ کے جلوس کی تیاریوں کے دوران خود کش دھماکے میں کم از کم 50 افراد شہید اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے میں ڈی ایس پی نواز گشکوری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دھماکے کے وقت جلوس کی تیاریاں کی جاری تھیں اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی کہ اچانک دھماکہ ہو گیا جس اطلاعات کے مطابق ڈی ایس پی نواز گشکوری بھی شہید ہو گئے ہیں۔ گشکوری جلوس کے حفاظتی انتظامات دیکھ رہے تھے۔
زخمی و شہید افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مستونگ منتقل کیا جا رہا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مستونگ اور شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ میں ایمرجنسی نافذ کردی
الخدمت فاؤنڈیشن و دیگر ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی
واقعے کے بعد ریسکیو کی ٹیمیں فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جان بحق اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال پہنچانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ زخمیوں کے لئے خون کے عطیات کی اپیل کی جا رہی ہے۔
روزنامہ آزادی بلوچستان کے مطابق ایس ایچ او سٹی نے بتایا کہ دھماکہ خودکش تھا اورجلوس کی حفاظت پر مامور ڈی ایس پی گشکوری کی گاڑی پرہوا۔
واقعے کے بعد سیکورٹی نافذ کرنے والوں اداروں نے علاقے کو گھیر لیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
مستونگ میں رواں ماہ کا یہ دوسرا دھماکہ ہے اس سے قبل پی ڈی ایم کے ترجمان اور جمعیت العلماء اسلام کے رہنما حمد اللہ بھی بم دھماکے میں زخمی ہو گئے تھے اور ابھی بھی زیر علاج ہیں ۔
دریں اثناء پی پی پی کے چئرمین آصف علی زرداری ، وزیر اعلی سندھ جسٹس باقر اور دیگر نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے ۔
ہنگو میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
دھماکا جمعہ کی نماز کے خطبہ کے دوران ہوا، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے: ڈی پی او ہنگو