اسلام آباد، 30 ستمبر 2023: عبوری حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا پہلا تحفہ دیتے ہوئے قیمتوں میں 8 روپے سے 11 روپے کمی کا اعلان کیا۔
وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق یکم اکتوبر 2023 سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے جس سے پیٹرول کی قیمت 331.38 روپے سے کم ہو کر 323.38 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
جبکہ ڈیزل کی قیمت 11روپے کہ کمی کے بعد 329.18 روپے سے کم ہو کر 318.18 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار سے ہو گا اور آئندہ دو ہفتے تک ہوں گی۔ جبکہ دو ہفتے کے بعد قیمتوں کا دوبارہ تعین کیا جائے گا۔
حکومت کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں ردوبدل اور مقامی سطح پر ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔