جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Petroleum

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جوہر علی قندھاری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ڈالر کی قدر میں استحکام کے باوجود پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ ناانصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں ہونے والے اضافہ کے مطابق مقامی سطح پر نہیں کیا گیا۔ فیصلے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا اور عوام کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔ صدر کاٹی نے کہا کہ حکومت عوام کی مشکلات دیکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مؤخر کر سکتی تھی۔

تاہم قیمتوں میں اضافہ انتہائی ضروری تھا تو ٹیکس اور لیوی کی شرح کم کرتے ہوئے عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنا چاہیے تھا۔ جوہر قندھاری نے زور دیا کہ حکومت صنعتو ں کو درپیش مشکلات دیکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لے تاکہ نہ صرف پیداواری لاگت اور ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں کمی ہو بلکہ ملک معاشی طور پر مستحکم ہو سکے۔

About admin

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے