نیشنل کراچی: 05 اکتوبر 2024،نیشنل بینک آف پاکستان نے ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) کی طرف سے معتبر ڈسیبلیٹی انکلوژن ایوارڈ2024جیت لیا۔یہ ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ این بی پی پاکستان کا پہلا بینک ہے جس نے ایشیا اور پیسفیک کے سرفہرست بینکوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ ایوارڈ حاصل کیاہے۔
یہ ایوارڈ این بی پی کو قومی اور عالمی سطح پر معذور افراد کی شمولیت کے حوالے سے قائدانہ کردار کا حامل بناتا ہے ۔این بی پی کے بورڈ آف ڈائریکٹر، صدر، ایچ آر ایم جی اور گروپ چیفس کا عزم قابل تعریف ہے اور ادارے کے تمام افراد کےلئے کام کے جامع ماحول کے فروغ کےلئے عزم کا عکاس ہے۔
گروپ ہیڈ ایچ آر ایم جی مرزا محمد عاصم بیگ نے سنگاپور میں منعقدہ تقریب میں این بی پی کی طرف سے یہ ممتاز ایوارڈ وصول کیا۔ کام کے سازگار ماحول کی تشکیل، جامع پالیسیوں کے نفاذ اور معذور افراد کوبااختیار بنانے کےلئے کی جانے والی این بی پی کی مثالی کوششوں کی بدولت یہ اعزاز حاصل ہوا ہے جو شمولیت کے فروغ میں این بی پی کے عزم کامظہرہے۔
یہ ایوارڈ 169معذور افراد کو ملازمت کی فراہمی جو پاکستانی بینکنگ سیکٹر میں سب سے زیادہ ہے، قابل رسائی فیچرز کے ساتھ ماڈل برانچز کا قیام، جامع پالیسیوں کے نفاذ، تربیتی پروگرام اور تنوع کےلئے معیارات قائم کرکے جامع اور قابل رسائی ماحول کی تشکیل کےلئے ہماری کوششوں کا اعتراف ہے۔
یہ جہتیں بینک کے معذورافراد کی شمولیت میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے عزم اور معذور ملازمین کے لیے بامعنی تبدیلیاں لانے کی کوششوں کو اجاگر کرتی ہیں۔